سائنسی اعتبار سے ترقی كرتي اکیسویں صدی اور اس میں زندگی بسر کرتے بے رحم انسان اور جھوٹا میڈیا

 سائنسی اعتبار سے ترقی كرتي اکیسویں صدی اور اس میں زندگی بسر کرتے بے رحم انسان اور جھوٹا میڈیا

مسلمانوں کی خدمت میں دو انتہائی ضروری تجاویز

حذیفہ وستانوی
        غزة العزہ پر بموں کی بارش کو ۲ ہفتے ہوچکے، تقربیاً ۵ ہزار بے گناہ ،جن میں 1800 سے زائد معصوم بچے، 1300 سے زائد عورتیں قتل کی جاچکی ہيں۔ ہزاروں گھر دسیوں اسکول، مدرسے اور یونیورسٹیاں یہاں تک کے ہسپتالوں کو بھی نہیں بخشا گیا ۔کئی ہسپتال اپنے ڈاکٹروں ،نرسوں ،زیرِ علاج مریضوں ؛بلکہ ان کی عیادت کے لیے آئے ہوےٴ رشتہ داروں سمیت ملبے کے ڈھیر میں بدل گيا اور زنده انسانوں كاقبرستان بن گيا۔ اپنی زمین ،اپنا ملک ،اپنے مقدسات، سب کچھ اپنا؛ اس کے باوجود طاقت میں مست ملعون اسرائیل ،جس کے ساتھ جھوٹے ساہوکار امریکہ برطانیہ جرمنی یورپ سب کھڑے ہیں؛ بلکہ منافق مسلم حکمران بھی ،ان هي کے ساتھ ہيں؛ کیسی بے ضمیری ہے کہ کوئی آگے آنے کو تیار نہیں!!!؟

چھوٹا میڈیا

       بائڈن کذاب نے سراسر جھوٹ گڑھتے هوئے اسرائیل کو مزید شہ دی اور کہا کہ حماس نے ۳۰۰ بچوں کے سر قلم کردیے ۔ اور انٹرنیشنل میڈیا نے اسے خوب چلایا ،اس جھوٹی خبر کو پھیلانے میں امریکہ ،انڈیا کی گودي میڈیا کا سب سے بڑا رول رہا ہے ؛جیسا کہ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں واضح کیاہے۔ سراسر بے بنیاد جھوٹی خبر کو عام کرنے میں جھٰوٹي اور گودي میڈیا سب سے بڑا رول ادا كر رهي هے۔اسرائیل اگر جھوٹ بولے تو یہ کوئی نئی بات نہیں؟! قرآن نے کہا ہے
سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ أَكَّالُونَ لِلسُّحْتِ
بڑے جھوٹ سننے والے بڑے حرام خور
سابقہ آیت میں جھوٹ سننے والوں سے مراد یہودی عوام تھی ،جو پادریوں اور سرداروں کے جھوٹ سن کر،اس پر عمل کرتي تھي اور اِس آیت میں حرام كھانے والوں سے مراد یہودی حکمران اور پادری ہیں ،جو رشوتیں لے کر حرام کو حلال کرتے اور شریعت کے احکام کو بدل دیتے تھے۔
📖
وَمِنَ الَّذِينَ هَادُوا ۛ سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ
یہاں سے یہودیوں کا کردار بیان کیا گیا کہ وہ اپنے سرداروں کا جھوٹ خوب سنتے ہیں اور ان کے اِفتراؤں کو قبول کرتے ہیں
تو جھوٹ اور پروپیگنڈہ تو یہود بے بہبود کا شعار ہے اور اج کا میڈیا بھی انہی کا زرخرید غلام ہے ۔
حق اور سچ چھپانا اور دبانا یہ بھی ان کی عادت مستمرہ ہے
📍
مسلمان حکمران صرف بیان بازی ہی کرتے رہیں گے !!!؟
📍
عوام صرف احتجاج ہی کرتي رہے گي ؟؟!
💡
امن امن کا صرف بول بچن ہی ہوگا کہ عملی اقدام بھی ہوگا ؟!؟!؟
🧪
سائنس اور ٹیکنالوجی انسان کو راحت پہچانے کے لیے ہر طرح کے سامان بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔ سیاست داں امن و امان کے لیے قوانین وضع کرنے میں ،ادیب اور قلمکار شانتی پر مقالات اور آرٹیکلز لکھنے ، کانفرنسوں میں اسے پیش کرنے میں،آرگنائزر سلامتی اور امن پر قراردادیں مرتب کرنے میں لگے ہوےٴ ہیں!!!؟
📍
ہے کوئی جو پریکٹیکلی اور عملی طور پر یہ سب کچھ کرکے بتائے ؟؟؟؟
📍
ہے کوئی جو بچوں اور عورتوں کے قتل کو روکے؟!
📹
میڈیا حقائق کی پردہ پوشی کرنے بجائے یہ بتائے کہ کس طرح بزدل اسرائیلی فوج حماس کے مجاہدین سے آمنے سامنے لڑنے کے بجائے کمزور اور نہتے لوگوں پر اوپر سے بم برسا کر ظلم کی انتہاء کررہی ہے اور بتائے دنیا کو کہ کس طرح چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ان حملوں کے زد میں ارہے ہیں ۔
📍
دس ہزار سے زائد زخمی افراد کی چیخ و پکار ان کا درد کوئی سننے اور بتانے کو تیار نہیں ،جو ان چیزوں کو کوریج کررہے ہیں ان کے اکاؤنٹ بند کردیے جاتے ہیں !؟!
اہل غزة العزہ بے گھر، بے سہارا ،بے یار و مددگار ہيں۔ نہ کھانے پینے کی اشیاء ہے ،نہ سر پر چھت اوپر سے خوف و ہراس ۔
وہ تو ایمان کی قوت ہے جو وہ یہ صبر کررہے ہیں۔
💡
فلسطین کے پڑوسی مسلمان ممالک سورہے ہیں
مصر، لبنان ،ایران ،عراق ،سوریا ان کی سرحدیں فلسطین سے ملی ہویٴ ہيں، اگر چاہيں تو بہت کچھ کرسکتے ہیں، مگر
📖
الیس منکم رجل رشید
📃
کیا تم میں کوئی ایک آدمی بھی نیک کردار والا نہیں ؟!!
🛑
آزادی اور حقوق انسانی کے ٹھیکیدار کہاں ہيں !؟؟؟
کہاں ہيں حقوق انسانی کے ادارے، سب کو سانپ سونگھ گیا ہے، آنکھوں پر پٹیاں ڈالی دی ہيں، تعصب کا چشمہ لگا لیا ہے ۔
کوئی بات،نہیں! آج اگر ہمارے یہ مظلوم فلسطینی احباب ظلم کی چکی ميں پیس رہے ہیں تو کل اللہ کی عدالت میں سب کو جواب دینا ہوگا، جو ظلم کررہے ہیں انہیں بھی ،جو خاموش تماشائی بنے ہوےٴ هيں انہیں بھی، وہاں جواب بھی دینا ہوگا اور سزا بھی پانی یقینی ہے ۔
📃
مسلمانوں کی خدمت میں دو انتہائی ضروری تجاویز
📃
اخیر میں مسلمانوں سے دو گزارش!!
(١) گناہوں سے اللہ کی مدد رک جاتی ہے
ایک تو یہ کہ امت کے اجتماعی گناہوں کا بھی یہ اثر ہوتا ہے کہ اللہ کی مدد رک جاتی ہے ؛جیسا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ارشاد فرمایا:
📖
انكم لا تغلبون عدوكم بعدد و لا عدة و لكن تغلبونهم بهذا الدين فإذا استويتم انتم و عدوكم في الذنوب كانت الغلبة لهم
📖
📃
تم اپنے دشمن پر اپنی تعداد اور بھرپور جنگی تیاری سے غالب نہیں آتے ہو؛ بلکہ دین اسلام کی برکت سے غلبہ ملتا ہے ؛لہذا تم اور تمہارے دشمن گناہ میں برابر سرابر ہوگئے تو دشمن کو غلبہ ملے گا ۔
📍
اب ذرا ہم اپنی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں، تو سب صغیرہ نہیں کبيرہ گناہوں میں مبتلا ہیں۔ مرد عورت ،جوان بوڑھے بد نگاہی ،بد زبانی بد اخلاقي، بد اعمالی بد کرداری سود خوری رشوت ستانی، خیانت اذیت کونسا گناہ ہے ،جس سے ہم بچتے ہوں ۔
✒️
جب تک ہم دین سیکھ کر گناہوں سے توبہ نہیں کرتے، ہوسکتا ہے مدد میں مزید تاخیر ہوجائے ۔خدا را سب مل کر گناہوں کو چھوڑنے کا عزم کیجیے !امر بالمعروف نہی عن المنکر کیجیے ۔
(٢) ملٹی نیشنل کمپنیوں کا کلی بائیکاٹ وقت کی اہم ضرورت
🚫
دوسری بات کلی طور پر ملٹی نیشنل کمپنیوں سے پوری زندگی کے لیے بائیکاٹ کیجیے اور متحد ہو کو مسلم معاشرے کی ضرورت كي اشياء ہم خود بنائیں اور اسی کو استعمال کریں! فضول عادتوں سے اپنے آپ کو بچائیں! تعلیم و تربیت کی جانب خصوصی توجہ دیں !نماز، تلاوت ،دعاء کا اہتمام کریں! آپس میں محبت سے رہیں! لڑائی جھگڑے اختلاف سے پرہیز کریں زبان اور خواہشات پر کنٹرول کریں۔
🫴🏻
اللہ غزة العزہ کے مسلمانوں كي مدد فرما
🫴🏻

Post a Comment

0 Comments